ملتان ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کامران غلام کی ڈیبیو سینچری سے پاکستانی سلیکٹرز پر دباؤ کم ہو گیا ہے ۔انہیں خاصہ ریلیف مل گیا ہوگا، کیونکہ انہوں نے پاکستان کے آل ٹائم گریٹ بیٹر پلیئر بابرعظم کو اچانک ڈراپ کیا جو کہ غلط فیصلہ تھا۔
اج ان کی جگہ کھیلنے والے کامران غلام نے اچھی اننگ کھیلی۔ سنچری مکمل کی۔ پاکستان نے 259 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ انگلینڈ ابھی بھی بیک فٹ پہ نہیں ہے ۔دیکھنا ہوگا باقی پانچ وکٹیں کتنی جلدی لیتا ہے۔ جہاں تک پچ کا تعلق ہے تو یہ پہلے ٹیسٹ کی طرح ہی ہے ۔جوں جوں وقت گزرے گا۔ تھوڑی مشکل ہوگی ۔
انگلینڈ کے پاس کوئی پیس نہیں تھی۔ کوئی سپورٹ نہیں تھی۔ پاکستانی بیٹرز کو پیسر کے خلاف کھیلنے میں مشکلات پیش نہیں آئیں ۔اسپنرز کو بھی وہ مدد نہیں مل سکی جس کا اج خیال کیا جا رہا تھا۔