کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے بیٹنگ کے دوران خصوصی حفاظتی سامان متعارف کروادیا ہے،یکم اکتوبر سے اطلاق ہوگا،کھلاڑی سر اعر گرن پر بال لگنے سے محفوظ ہونگے،اسے گردن پروٹیکٹر کا نام دیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 23 کے لئے پاکستان کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی کولمبو پہنچ کر ٹیم جوائن کرچکے ہیں لیکن وہ باہر بیٹھ کر آج کا میچ دیکھیں گے۔
کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا میچ کے لئے پچ اور میدان تیار ہے،آسمان پر بادل ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میچ وقت پر شروع ہوسکتا ہے۔بارش شام کے وقت آسکتی ہے،اس سے پہلی اننگ کے اختتامی لمحات متاثر ہوسکتے ہیں۔