| | | | |

نئی دہلی،بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال،وزیر اعظم مودی سے ملاقات،اہم پیغام

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

نئی دہلی،بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال،وزیر اعظم مودی سے ملاقات،اہم پیغام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈچیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  میں  کھلاڑیوں کو جذباتی انداز میں رسیو کیا گیا۔

ائیرپورٹ پر ہی بہت بڑا کیک رکھا تھا،چیمپئن بننے کی خوشی میں کوچ راہول ڈیورڈ،کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے باری باری کاٹا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے چیمپئنز کی شرٹس پہن رکھی ہیں اور نئی دہلی میں ان کی ملاقات وزیر اعظم نریندرا مودی سے ہوئی ہے۔پی ایم آفس میں کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا۔بھارتی وزیر اعظم نے کپتان کوچز اور کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہےکہ چندماہ قبل بھارت میں ون ڈے کپ فائنل کی شکست پر بہت دکھ ہوا تھا،اُ نے جلدی ہی پیاری مرہم رکھ دی اور ٹیم کو ٹی 20 چیمپئن بنادیا۔میں چاہتا ہوں کہ اپنے دور حکومت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس تمام ٹائٹل ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *