| | |

نیا ہیڈ کوچ،نیا کپتان،بھارت کی مہم کا شاندار آغاز،سری لنکا ہارگیا

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

Image by Associated Press

نیا ہیڈ کوچ،نیا کپتان۔بھارت کی مہم کا شاندار آغاز،سری لنکا ہارگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کی نئے ہیڈ کوچ اور نئے کپتان کے ساتھ سری لنکا میں اپنی پہلی مہم میں شاندار جیت۔3 میچزکی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بڑی آسانی کے ساتھ 43 رنز سے جیت لیا ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے7 وکٹ پر 213 رنزبنائے۔ کپتان سوریا کمار یادیو نے سب سے زیادہ 58 اور رشی پنت نے 49 رنزبنائے۔

سری لنکا کے مشیتھا پتھیرانا کی 40 رنز کے عوض 4 وکٹ کی کارکردگی دب گئی۔

جواب میں سری لنکا نے ایک موقع پر 14 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 40 رنزبناکر تھرتھلی مچائی تھی لیکن اس کے بعد اننگ جیسے ڈول سی گئی۔ پٹیل اور پراگ نے لنکا ڈھادی۔پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 170 رنزبناکر پویلین میں بیٹھ گئی۔پتھم نشانکا کے 48 بالز پر 79 رنز رائیگاں گئے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے صرف 8 بالز پر 5 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ارشدیپ سنگھ اور اکسر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔

بھارت نے 3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لی ہے۔میچ کا عجب لمحہ یہ تھا کہ بھارتی بائولر روی بشونی اپنی ہی بال پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں بال منہ پر لگوابیٹھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *