| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ بد انتظامی میں نیا اضافہ،فائنلسٹ جنوبی افریقا ٹیم 6 گھنٹے ایئرپورٹ میں محصور

ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ

ICC?Getty Images

ٹی 20 ورلڈکپ بد انتظامی میں نیا اضافہ،فائنلسٹ جنوبی افریقا ٹیم 6 گھنٹے ایئرپورٹ میں محصور،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے اہم ترین اور فیصلہ کن میچز کے موقع پر ٹیموں کی خواری کا سلسلہ جاری ہے۔آج جمعرات کو افغانستان کرکٹ ٹیم اور اس کا سپورٹنگ سٹاف اور متعدد آفیشلز و کمنٹیٹرزایک بار پھر ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔

جنوبی افریقا جس نے آج جمعرات کو ٹرینیڈاڈ میں افغانستان کو 9 وکٹ سےہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا،اسے فائنل کیلئے بارباڈوس پہنچنا تھا لیکن کیا ہوا۔بارباڈوس کے گرانٹلے ایڈمز ایئرپورٹ پر چھوٹے نجی طیارے کی لینڈنگ  میں ناکامی کے نتیجے میں جنوبی افریقی ٹیم، ان کے اہل خانہ، کمنٹیٹرز، میچ آفیشلز اور آئی سی سی کے اہلکار ٹرینیڈاڈ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ بارباڈوس ہوائی اڈے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بارباڈوس پولیس سروس کے معائنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ سب اس وقت ہوا جب ٹرینیڈاڈ ایرپورٹ موجود تھے اور جہاز اڑگیا تھا کہ بتایا گیا کہ بارباڈوس ایئرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور فلائٹ واپس ہوگئی۔ٹرینیڈاڈ سے بارباڈوس جانے والی پرواز کے مسافروں کو بتایا گیا کہ  دوبارہ فلائی کاوقت شام 4.30 بجےہوگا، جو تقریباً چھ گھنٹے کی تاخیر کے برابر ہوگا۔ تمام سوار مسافروں کو ٹرمینل پر واپس جانا پڑا، جو کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی طرف سے برداشت کی گئی بہت سی تاخیر میں محض تازہ اضافہ ہے۔

سب سے زیادہ خرابی اس وقت ہوئی جب سری لنکا کو فلوریڈا سے نیویارک جاتے ہوئے پوری رات ہوائی اڈے پر گزارنی پڑی۔ یہاں تک کہ افغانستان، جس نے منگل کی صبح اپنے آخری سپر ایٹ میچ کو ختم کیا، بدھ کی رات اپنا پہلا  ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کھیلنے سے پہلے ان کی پرواز میں تاخیر ہوئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *