ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ اور سیریز بچانے کیلئے 225 رنزکا ہدف ملا ہے۔
پاکستان کے خلاف نئے ریکارڈزبن گئے،سیریز بچانے کیلئے 225 رنز درکار،اب بھی بن سکتے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے اپنے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں نئے ریکارڈ بنوادیئے۔کیوی اوپنر فن ایلن نے جب 129 رنز مکمل کئے تو یہ کسی بھی کیوی بلےباز کا بہترین ٹی ٹوئنٹی انفرادی اسکور بن گیا۔وہ 62 بالز پر 137 رنزبناکر زمان خان کے ہاتھوں کلن بولڈ ہوئے۔یہ کسی بھی کیوی بیٹر کا ہائی ٹی 20 انٹرنیشنل اسکور ہے۔یہی نہیں دنیا کے کسی بھی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف بڑی اننگ کھیل ڈالی ہے۔فن ایلن نے16 چھکے اور 5 چوکے لگائے،ایک اننگ میں یہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔
برینڈن میک کولم نے2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف 123 رنزبنائے تھے۔وہ ہائی اسکور تھا،مارک کمپٹن نے پاکستان کے خلاف واحد سنچری گزشتہ سال بنائی تھی،ایلن کی دوسری سنچری سب پر بھاری ہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 7 وکٹ پر 224 رنزبنائے ہیں،یقین رکھیں ،چھوٹے گرائونڈ میں یہ اسکور بھی قابل عبور ہیں۔ٹم سیفرٹ کے31 اور گلین فلپس کے 19 نمایاں رنزہیں۔
حارث رئوف کی خوفناک ٹھکائی،فن ایلن کے ریکارڈ چھکے،سنچری،بابر اعظم کی دوڑیں
حارث رئوف نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔محمد نواز کو 44 رنزپڑے،ایک وکٹ ملی،شاہین نے 43 رنز دے کر ایک آئوٹ کیا لیکن محمد وسیم جونیئر نے 35 اور زمان خان نے 37 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی ہے۔
پاکستانی گیند بازوں نے آخری 2 اوورز میں معاملہ سنبھالا ہے اور 12 بالز پر صرف 13 رنز دیئے،ان میں شاہین کے اوور میں 6 اور زمان کے اوور میں 7 رنز پڑے۔