اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ۔ سہہ ملکی سیریز کا نیا شیڈول،ایونٹ 10 روزہ،زمبابوے ٹیم پاکستان اتر گئی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم سی ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
زمبابوے ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی۔زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گیسہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
تین ملکی سیریز اٹھارہ نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے تین ملکی سیریز میں شریک ہوں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ فائنل 29 نومبر کو شیڈول ہے۔
پاکستان بمقابلہ زمبابوے،18 نومبر
سری لنکا بمقابلہ زمبابوے۔20 نومبر
پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔22 نومبر
پاکستان بمقابلہ زمبابوے۔23 نومبر
سری لنکا بمقابلہ زمبابوے۔25 نومبر
پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔27 نومبر
فائنل۔29 نومبر
تمام میچز راولپنڈی میں ہی ہونگے۔
