کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 اختتام کو پہنچا۔بھارت دوسری بار چیمپئن بن گیا۔جنوبی افریقا نے آئی سی سی ایونٹ کا پہلا فائنل کھیل لیا۔29 جون 2024 کو بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دی۔ویرات کوہلی 76 رنزکی اننگ کھیل کر پلیئر آف دی فائنل رہے۔15 وکٹیں لینے والے بھارتی پیسر جسپریت بمراہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں کئی نئے ریکارڈز بنے جو اوول آل ریکارڈ کا ٹائٹل بن گئے۔یہاں ہم چیدہ چیدہ ریکارڈز کو دیکھتے ہیں۔
بنگلہ دیش نے نیپال کے خلاف 106 رنز بناکر ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ کے چھوٹے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا۔نیپالی ٹیم صرف 85 رنزبناسکی اور بنگلہ دیش 21 رنز سے جیت گیا۔یہ میچ 16 جون 2024 کو کنگسٹن میں کھیلا گیا تھا۔
بھارت کے ویرات کوہلی2012 سے 2024 تک 6 ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کےبعد انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے ایونٹ کی تاریخ میں 35 میچزکی 33 اننگز میں1292 رنزبناکر ٹاپ کیا ہے۔روہت شرما47 میچز میں 1220 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کوہلی نے اس ایونٹ میں صرف 151 رنزبنائے لیکن یہ بھی ریکارڈ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے7 میچز میں 75 اور فائنل میں 76 رنزکئے۔ویرات کوہلی 15 بار ففٹی پلس اسکور کرکے اس باب میں نمبر ون رہے۔
ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ میں وکٹوں کی ہاف سنچری کرنے والے پہلے بائولر بنے۔انہوں نے 2024 ٹی 20 ورلڈکپ تک 41 اننگز میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور پہلے نمبر پر ہیں۔
ایک ایونٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اسی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں قائم ہوا۔افغانستان کے فضل حق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے8 میچز میں 17،17 وکٹیں لیں۔
اس ایونٹ میں 3 ہیٹ ٹرکس ہوئیں۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 2 بار مسلسل ہیٹ ٹرک کی۔جنوبی افریقا کےکرس جارڈن نے امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔اب تک ایونٹ کے 9 ایڈیشن میں 9 ہیٹ ٹرک ہوگئی ہیں۔
بھارت کے روہت شرما اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سب سے زیادہ تمام 9 ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے والے دنیا کے 2 کھلاڑی بن گئے ہیں۔روہت شرما کے 47 میچز سب سے زیادہ ہیں۔شکیب نے 43 میچز کھیل رکھے ہیں۔ویرات کوہلی 8 بار مین آف دی میچ رہے اور یہ کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ اعزازات ہیں۔
پروٹیز ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے اٹھاتے پھر چوکرزبن گئے،بھارت17 برس بعد پھر چیمپئن بن گیا
ویسٹ انڈیز،انگلینڈ کے بعد بھارت دوسری بار ٹی 20 چیمپئن بننے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ان کے علاوہ پاکستان،سری لنکا اور آسٹریلیا ایک ایک بار چیمپئن بنے ہیں۔
افغانستان کا سیمی فائنل کھیل جانا بڑا کارنامہ تھا،جنوبی افریقاکا یہ پہلا فائنل تھا۔بھارتدس برس بعد فائنل کھیلا۔پاکستان پہلی بار پہلے مرحلہ سے باہر ہوا۔دفاعی چیمئن ٹیم ایک بار پھرا یونٹ کے دفاع میں ناکام ہوئی اور انگلش ٹیم کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ بھی بری ہوئی۔امریکا پہلی بار آیا اور سپر 8 کھیل گیا۔