لاہور،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کی جگہ نیا وائٹ بال کپتان طے،ٹیسٹ کپتان کیلئے آخری موقع،اندرونی فیصلے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم مستعفی ہوگئے ہیں،یہ بریکنگ نیوز اب کچھ دیر پرانی ہے لیکن اصل بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے اگلے وائٹ بال کپتان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں آخری چانس دیا گیا ہے،انہیں بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم سابق کرکٹرز کی تنقید اور اپنی پرفارمنس سے پریشان تھے،وہاں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے سر رویہ کی وجہ سے بھی تنہائی میں تھے۔پی سی بی کے اگلے پلانز سے بھی آگاہ تھے۔یوں انہوں نے خود ہی پیشکش کی۔پی سی بی نے انہیں راستہ دیا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اس کا اعلان کیا ہے۔
بریکنگ نیوز،بابر اعظم پی سی بی سے جدا،کپتانی چھوڑ دی،وجہ بھی آگئی
ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنائے جانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس کا اعلان انگلینڈ سیریز سے قبل یا اس کے دوران ہوسکتا ہے۔پاکستان نے اگلے ماہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنی ہے۔
جہاں تک ٹیسٹ فارمیٹ کا تعلق ہے تو شان مسعود کو آخری چانس ملاہے۔وہ انگلینڈ کے خلاف ناکام ہوئے تو دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے ٹیسٹ دورے میں محمد رضوان ہی ٹیسٹ کپتان ہونگے۔
شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان مسلسل 5 ٹیسٹ میچز اور 2 سیریز ہارچکا ہے۔تیسری شکست ان کی کپتانی اور ٹیم کے اخراج پر مہرلگادے گی۔اسی طرح بابر اعظم کی کپتانی کو بھی ناکامی میں شمار کیا گیا ہے جو اپنے 2 ادوار میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔بطور کپتان 43 ون ڈے میچوں میں سے 26 میں کامیاب اور15 میں ناکام ہوئے۔85 ٹی 20 میں سے 48 جیتے اور 29 میں شکست مقدر بنی ہے۔