راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ایک جانب آئی ایس آئی چیف کے سربراہ کی دیگر سکیورٹی آفیسرز کے ساتھ سپریم کورٹ آمد،چیف جسٹس آف پاکستان ودیگر ججز کے ساتھ ملاقات ہی نہیں بلکہ مسلسل 2 روز ملاقاتوں کی خبروں نےقوم کو حیرت میں مبتلا کیا ہے،وہاں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی راولپنڈی،اسلام آباد کی جانب روانگی اور ان کی سکیورٹی پر بھی پریشانی میں مبتلا کیا ہے۔ملکی اداروں کی ملکی حالات میں ایسے وقت میں انٹری،جب ملک کا آئین پنجاب میں الیکشن کروانے کا پابند بناتاہے،وہاں وہ ایسے کام کرتے دیکھے جارہے ہیں،جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیموں نے لاہورسے راولپنڈی کی جانب سفر کیا۔کھلاڑیوں نے اس دوران اچھا سفر کیا اور خوب مذاق بھی کیا۔
راولپنڈی میچزکیلئے اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ادھر پی سی بی اور حکومتی اہلکار بھی میچزکو کامیاب بنوانے کیلئے متحرک ہیں۔
کمال یہ ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات 75 فیصد عوام کی رائے کے برعکس مسلط ہیں لیکن ان کی سپورٹ میں چند افراد نے متعدد اداروں کو مبینہ طورپر مفلوج کردیا ہے،اس سے ملک کے سیاسی،معاشی اور سیاسی حالات میں بہتری کے آثار نہیں لگ رہے۔جب ایسے حالات ہونگے تو ملک میں ہونےوالی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بھی پریشا