ملتان کرکٹ اسٹیدیم سے کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ایک پچ پر مسلسل 2 ٹیسٹ ہورہے ہیں،مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایسا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوا کرتا لیکن کل دیکھیں گے کہ کیسا ہوتا ہے۔بین سٹوکس نے کہا کہ اگر وہی پچ ہوگی تو مجھے امید ہے کہ ہم ٹاس جیتیں گے اور پہلے بیٹنگ کریں گے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ فٹنس کیلئے میں نے محنت کی۔جب مجھے یقین ہوا،فزیوز نے کلیئر کیا۔پھر بھی محنت کی ،اب میں کھیل سکتا ہوں۔میں کھیلوں گا۔ایک سوال کے جواب میں بین سٹوکس کہتے ہیں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتا ہوں اور میں کھیلتا رہوں گا۔ٹیم سلیکٹ کرلی ہے،میں نہیں سمجھتاکہ ہم کوئی مزید اسپنرز ڈالیں۔پہلے ہی 2 اسپنرز شامل ہیں۔اگر مدد کی تو فائدہ ہوگا۔
اظہر محمود نے استعمال پچ پر دوبارہ کھیلنے کی وجہ بتادی،بابر کے بارے مین بھی اہم باتیں
ایک سوال کے جواب میں انگلش کپتان نے کہا ہے کہ پچز کا سوچا جاتا ہے لیکن دونوں ٹیموں کیلئے یکساں مواقع ہیں۔دیکھیں کسے فائدہ ہوگا۔یہ پچ 9 ویں روز کی بھی ہوسکتی ہے اور اسے دن 6 پچ بھی بول سکتے ہیں۔ہم، اپنی پالیسی جاری رکھیں گے۔دونوں ٹیموں کیلئے یکساں مواقع موجود ہیں۔میچ کے تیسرے روز رزلٹ کلیئر ہوسکتا۔ممکن ہے کہ چوتھے روز۔پاکستان کے خلاف 100 سے 150 کی برتری نہایت اہم ہواکرتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہم پاکستان کے خلاف جیت سکتے ہیں،اس لئے ہم نے کوشش کی۔823 رنزبناکر بھی جیت کا یقین تھا۔
بین سٹوکس کہتے ہیں کہ ڈی آرایس کا استعمال چانس پر ہوتا ہے لیکن یہ گمان کرنا ہوتا ہے کہ یہ ہوگا۔بابر اعظم پاکستان کیلئے نہیں کھیل رہے۔ہمارے لئے کوئی پرابلم نہیں ۔میں کیا کہہ سکتا۔