پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے یوم عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے ایک ایسا پیغام جاری کیا ہے کہ نفرت نہیں محبت اور ہمدردی اپنائیں۔
نفرت نہیں،محبت اور ہمدردی پھیلائیں،محمد رضوان کی تلقین
رضوان نے لکھا ہے کہ
اگر کوئی دنیا سے ٹوٹا ہوا، گنہگار یا شکست خوردہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دست مبارک ان کے سینے پر رکھتے۔ آج بھی دل والے اس بابرکت لمس کی ٹھنڈک محسوس کر سکتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی مثال اور کردار کو اپنی زندگیوں میں صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل میں لایا جائے۔ اگر ہم عظیم کردار کی خاک تک بھی پہنچ جائیں تو یہ دنیا پوری انسانیت کے لیے ایک بہتر جگہ بن جائے گی۔
شاہین آفریدی کا 12 ربیع الاول پرنہایت ذومعنی پیغام،حالات کے عین مطابق
آئیے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور محبت پھیلائیں۔