اب محسوس ہوا ہے فیلڈنگ اپ ٹو مارک نہیں ہے،پاکستانی کپتان
| | | | | |

اب محسوس ہوا ہے فیلڈنگ اپ ٹو مارک نہیں ہے،پاکستانی کپتان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےکہا ہے کہ غلطیاں کیں جس کا خمیازہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا،کیچ چھوڑیں گے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ فارم میں ہے ایسے ٹائم میں جب ہم بڑے ایونٹ کی تیاری کررہی ہیں تو ہم لوگ نئی چیزیں ٹرائی کر رہے تھے۔ اس سیریز میں تجربات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔اس سیریز سے ٹیم میں اعتماد آئے گا۔ ٹیم میں ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش پایا جاتا ہے ۔ہم نے ٹارگٹ مقرر کئے پہلے بیٹنگ میں گیپ آتا تھا پھر اس گیپ کو پورا کیا۔اب محسوس ہوا ہے فیلڈنگ اپ ٹو مارک نہیں ہے۔ اس کو بہتر کریں ۔ٹیم میٹنگ میں ڈسکشن ہوگی۔

ملتان گرم شہر،لوگ پیارے،جیت سے اعتماد ملا،جنوبی افریقن کرکٹر

اوور آل ٹیم کی انرجی بہت اچھی ہے۔ گرمی تھی مگراس کا زیادہ اثر نہیں تھا۔جب پارٹنرشپ طویل ہوجائے اور کیچ بھی ڈراپ ہوجائیں تو تھوڑی مایوسی ہوتی ہے ۔انرجی لیول کم ہوجاتا ہے ۔جنوبی فریقہ کی کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوگئی تھیں، ان کی پارٹنر شپ نہ توڑسکے جوجیت سے دور لے گئی۔ ورلڈ کپ کی تیاری اچھی ہے۔ قوم کومایوس نہیں کریں گے ۔اپنی سوفیصد پرفارمنس دیں گے ۔

جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *