ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔اب یا کبھی نہیں،اولی پوپ کے ساتھ شان مسعود نے ٹرافی رونمائی کی،پریشانی کی وجہ جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز 2024 ٹرافی کی رونمائی ہوگئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چمکتی دھوپ میں ٹرافی بھی چنک دمک اٹھی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بھی ٹرافی رکھی گئی۔اس کے بعد میڈیا بکس کے سامنے انگلش کپتان اولی پوپ اور پاکستانی کپتان شان مسعود نے کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں۔
شان مسعود نے خود 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا،پریس کانفرنس اچانک چھوڑ گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کررہی ہے۔یہ میچ اور سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
بین سٹوکس انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن دوسرے میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔یوں اولی پوپ کو شان مسعود کے ساتھ ٹرافی کیلئے بھیجا گیا۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ،انگلش کپتان اولی پوپ پریس کانفرنس میں کس بات پر پریشان
پاکستانی کپتان شان مسعودجہاں پریس کانفرنس میں کچھ دبائو کا شکار رہے۔وہاں ان کی باڈی لینگویج بھی سلو تھی۔ایکٹو نہیں تھی۔اثبات کم،پریشانی زیادہ تھی۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ جانتے ہیں کہ اب یا کبھی نہیں،اس لئے کہ انہیں قیادت سنبھالے ایک سال ہونے کو ہے۔اس دوران آسٹریلیا میں 3 میچز ہارے۔پھر بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچز ہارے۔وہ سنگل ٹیسٹ نہیں جیت سکے۔5 میچزکی شکست،2 سیریز کی ناکامی سے ان کی کپتانی بیک فٹ پر ہے اور ان کی خراب کارکردگی اگر جاری رہی تو کپتانی کے ساتھ ٹیم سے بھی چھٹی ہوجائے گی۔
ملتان سے پاکستان اور انگلینڈ سے جڑی 11 اہم ترین خبریں،سٹوکس کیلئے اگلی بری نیوز،پاکستان الیون