کرک اگین رپورٹ
نوشہ دیوار تھا،پڑھا نہیں گیا،مجھ سمیت بوڑھوں کو کھڈے لائن کریں،معین علی کا مطالبہ۔نوشتہ دیوار سامنے تھا،ہم نے پڑھا نہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کی ضرورت ہی نہیں سمجھی،اگر آگے بہتری لانی ہوگی تو مجھ جیسے عمر رسیدہ کرکٹرز سے جان چھڑوانی پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار موجودہ انگلش اسکواڈ میں شامل معین علی نے کیا ہے۔۔
تیکنالوجی فکسنگ، بی سی سی آئی ورلڈکپ،الزامات سے خود کرنے تک،پھر بھی کوہلی کیوں چیخے
انگلینڈ اس وقت آئی سی سی ورلڈکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے اور اسے ٹاپ 8 میں آنے کا مشن درپیش ہے،اس لئے کہ چیمئنز ٹرافی میں رسائی دائو پر لگ چکی ہے۔
معین علی نے کہا ہے میں از خود سائیڈ لائن ہونے کو تیار ہوں،اس وقت انگلش ٹیم میں بوڑھے اور عمررسیدہ کھلاڑی ہیں،ان کا کام ورلڈکپ جیتنا نہیں تھا۔یہ نوشتہ دیوار تھا جو پڑھا ہی نہ گیا۔