| | |

ون ڈے کپتان بدل دیا گیا،نئے قائد کا اعلان

لندن،کرک اگین رپورٹ

ون ڈے کپتان بدل دیا گیا،نئے قائد کا اعلان،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز ڈرا ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی 5 ون ڈے میچزکی سیریز کیلئے نیا کپتان مقرر کیا ہے۔جوس بٹلر ان فٹ ہیں۔

ہیری بروک آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران پہلی بار انگلینڈ کی کپتانی کریں گے، جوس بٹلر پنڈلی کی انجری کے باعث باقی  کرکٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ بٹلر کی چوٹ نے لیام لیونگسٹون کو بھی زندگی بخشی ہے، جنہیں ابتدائی طور پر باہر رہنے کے بعد 50 اوور کی ٹیم میں واپس بلایا گیاہے۔

 آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کو طلب کر سکے گا جو 50 اوورز کے میچز کے لیے  انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے فوری ہدف نظر میں ہے۔ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر 11 دنوں کے اندر پانچ میچوں میں مختلف آپشنز سے گزریں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *