لندن ،کرک اگین رپورٹ
ون ڈے کرکٹ 3 سال کیلئے ختم،ٹیسٹ فنڈ قائم
ون ڈے کرکٹ لپیٹنے کا پروگرام سیٹ۔ذہن سازی کے بعد آئی سی سی نے اپنے ہی ایک ذیلی ادارے سے مربوط پلاننگ مکمل کرلی ہے۔مستقبل قریب میں ایک روزہ کرکٹ کا مستقبل اب ورلڈ کپ کے ارد گرد سالانہ بنیادوں پر گھوما کرے گا۔
آئی سی سی کے اہم کرکٹ ادارے ایم سی سی کمیٹی نے سفارشات تیار کی ہیں اور اسے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔اس کے مطابق ون ڈے کرکٹ سالانہ کیلنڈر سے نکالنے کی بات ہے اور ساتھ میں ٹیسٹ کرکٹ کے بچائو کیلئے کمزور ممالک کی ٹیسٹ کرکٹ کو ٹیسٹ فنڈز سے مدد کی سفارش شامل ہے۔
ایم سی سی کی ایک پریس ریلیز میں منگل کو کہا گیا، آپریشنل اخراجات کے لئے ٹیسٹ میچ کی میزبانی مشکل ہے۔تجارتی آڈٹ سے آئی سی سی کو ان ممالک کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جنہیں ٹیسٹ میچ کے پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو بعد میں ایک علیحدہ ٹیسٹ فنڈ کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے، جو ٹیسٹ میچ کرکٹ کے تقدس کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ایم سی سی نے 2027 کے ورلڈ کپ کے بعد مردوں کی دو طرفہ ون ڈے کرکٹ کو محدود کرنے کی تجویز دی ہے،۔ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے لارڈز میں حالیہ ایشز ٹیسٹ کے موقع پر ملاقات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سال بھر میں فرنچائز ٹی 20 ٹورنامنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ کی سربراہی میں 13 رکنی کمیٹی پرامید ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی کمی سے معیار میں اضافہ ہو گا، جو ہر ورلڈ کپ سے پہلے کے ایک سال میں ہوگی۔باقی 3 سال نہیں ہوگی۔ اس کے نتیجے میں عالمی کرکٹنگ کیلنڈر میں بھی بہت ضروری جگہ پیدا ہو جائے گی۔
آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل وسیم اکرم سمیت نامور ناموں نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کے بیانات دیئے تھے،تو یہ وہی سلسلہ ہے،جس کے نتیجہ کا وقت قریب ہے۔