| | | | |

ایج باسٹن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پہلے روز تو انگلینڈ کے بخیئے ادھیڑ ڈالے

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ایج باسٹن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پہلے روز تو انگلینڈ کے بخیئے ادھیڑ ڈالے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایج باسٹن میں انگلینڈ ویسٹ انڈیز تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ویسٹ انڈیز کے نام رہا،بظاہر کمزور ٹیم نے میزبان ٹیم کے پنجے کمزور کئے ہیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے روز مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم75.1 اوورز کھیل کر 282 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔ایک موقع پر 115 پر اس کے 5 کھلاڑی باہر تھے اور چٹکیوں کی بات لگتی تھی لیکن پھر چھٹی وکٹ پر جوشوا ڈی سلوا اور جیسن ہولڈر نے 91 رنزکی اہم شراکت بنائی اور انگلینڈ کو بیک فٹ پر کردیا۔جیسن ہولڈر59 اور ڈی سلوا49 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل کپتان کریگ بریتھویٹ نے 61 رنزکی اننگ کھیلی۔گس انکسٹن نے67 رنز دے کر 4 اورکرس واکس نے 69 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلینڈ نے کھیل کے خاتمہ پر اپنے دونوں اوپنرز کھودیئے اور زک کرولی 18 اور بین ڈکٹ 3 رنزبناسکے۔نائٹ واچ مین مارک ووڈ صفر پر گئے۔انگلینڈ نے 8 اوورز کی بلے بازی میں 3 وکٹیں کھوکر صرف  38رنزبنائے تھے۔جیڈن سیلئلز نے 2 اورالزاری جوزف نے ایک وکٹ لی۔4اوورز قبل کھیل ختم کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *