کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میں مسلسل تیسرے روز آج ایک اور بڑی جنگ،2 اہم فیصلے ہوسکیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ 23 میں پاکستان کا ذکر آج بند ہوا لیکن بھارت کا رہے گا۔بھارتی کرکٹ ٹیم مسلسل 2 روز اپنے سب سے بڑی حریف پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بود ٹھیک 72 گھنٹوں میں ایک رات کے قفہ کے ساتھ مسلسل تیسرے روز ایک اور ٹاس اور میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔ایک کلاس اور ایک کمال منظر ہوگا۔ایک طرف مسلسل 13 ون ڈے میچز جیت کر عالمی دنیا میں دوسری مسلسل ان ڈے جیتنے والی ٹیم کا بن جانا،اوپر سے عالمی ریکارڈ 21 نیچزکی فتوحات کی پیش قدمی۔ایک یہ سٹیٹس ہے تو دوسری طرف بھی کچھ ایسا ہی ہے۔بھارت نے سری لنکا کی سرزمین پر اپنے آخری 11 ون ڈے میچز میں سے دس جیت رکھے ہیں،اس اعزاز کا بھی دفاع کھڑاہے۔
ایشیا کپ کی 2 ناقابل شکست ٹیمیں آج کولمبو میں آمنے سامنے ہونگی۔سپر 4 کا یہ اہم ترین میچ ہے۔جو ٹیم جیتے گی،اس کا ٹکٹ فائنل کا قریب کنفرم ہوجائے گا۔بھارت جیتا تو اس کے سپر 4 میں 4 پوائنص ہونگے،نیٹ رن ریٹ اتنا اچھا ہےکہ اسے اپنے بنگلہ دیش سے آخری میچ کی پروا نہیں رہے گی۔سری لنکا جیتاتو اس کے بھی ایسے حالات ہونگے کہ اس کے پاکستان سے آخری میچ میں اسے علم ہوگا کہ اگر ہارنا بھی ہے تو کیسے ،تاکہ پاکستانسےبچاجائے۔
آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ پاکستان کے لئے بہتر یہ ہے کہ سری لنکا آج بھارت سے ہارے،تاکہ 14 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ سیمی فائنل بن جائے اور نیٹ رن ریٹ کی قیس سے نکل جائے۔سری لنکا کی آج کی جیت پاکستان کیایشیا کپ فائنل میں رسائی کو قریب ناممکنات میں تبدیل کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے
بھارت بمقابلہ سری لنکا۔بھارتی کھلاڑیوعں کا فٹنس ٹیسٹ آج واضح ہوگا۔پاکستان کےخلاف تو انہوں نے ڈیڑھ روز بیٹنگ میں گزارے اورفیلڈ میں اسے صرف 32 اوورز صرف کرنا پڑے۔درست معنوں میں کے ایل راہول اور جسپریت بمرا کا ٹیسٹ آج اہوگا۔محکمہموسمیات کے مطابق شام میں بارش کی پیش گوئی موجود ہے۔میچ اگر بے نتیجہ رہتا ہے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔پچ ابھی کورز میں ہے۔نمی کی وجہسے پیسرز کو مدد ملے گی۔روہت شرما کو دس ہزاعرون ڈے رنز کی تکمیل کیلئے 33 اسکور درکار ہیں،دنیا کے دوسرے فاسٹسٹ دس ہزار اسکور کرنے والے بن جائیں گے۔