ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ایک بار پھر رضوان بال کے نشانے پر آگئے،حریف کھلاڑی بھی انہیں آئوٹ کرنے میں ناکامی سمجھنے لگے ہیں،اس لئے مسلسل تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے اوپنر کو بڑے زور کی بال لگی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے میچ کے پہلے اوور میں کراچی کنگز کے فیلڈر نے تھرو پھینکی جو محمد رضوان کے سینے پر لگی۔ڈائیو لگانے کے بعد وہ کافی لمحے زمین پر پڑے رہے اور تکلیف کا شکار دکھائی دیئے۔اس کے بعد جب وہ کھڑے ہوئے تو تکلیف برداشت کرتے اپنے ہاتھوں سے چوٹ لگی جگہ کو سہلاتے پائے گئے۔
ادھر کنگز کے ایک اور فیلڈر نے اگلی بال پر بائونڈری لائن کے قریب چوکا روک بھی چوکا لگوادیا۔گیند ان کے جسم سے لگ کر رکتے ہوئے باہر جاپہنچی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔4 اوورز کھیل میں بناکسی نقصان کے 36رنزبنالئے ہیں۔