کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کیلئے پھر سے اوپننگ،بابر اعظم نے بڑا بیان دے دیا،کراچی کیخلاف بائولنگ کیوں نہ کرسکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کو شکست دینے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ پچ کو جیسے سوچا تھا،ویسا نہیں پایا بلکہ قطعی غیر متوقع تھی،بہت ٹرن ہورہا تھا۔
میں تنقید کو سرے سے لفٹ نہیں کرواتا،پروا ہی نہیں کرتا،کسی کو خوش کرنے کا کوئی کام نہیں کرتا۔ہر ایک کا اپنا سوچنے کا انداز ہے۔مجھے ان باتوں اور چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔میرا کام پرفارم کرنا ہے اور جواب دینا میرا کام نہیں ہے۔پی ایس ایل سے ینگسٹرز ملتے ہیں،ٹیم میں کئی ینگسٹرز آئیں گے۔
کراچی کنگز کے خلاف بائولنگ کا سوچا تھا لیکن صائم ایوب نے نوبت ہی نہیں آنے دی،اس لئے میں نے اس پچ پر بالز نہیں کیں،پی ایس ایل کے ہر وینیو سے بابر بابر کی جو آوازیں آتی ہیں،یہی میرے لئے اعزاز ہے،میں اپنی پرفارمنس اور نتائج سے انہیں خوشیاں دینے کی کوشش کرتا ہوں،ہر ایک سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کبھی نہیں مل پاتے۔صائم ایوب کے ساتھ اچھا پیئر بن گیا،پلاننگ سے اوپننگ کرتے ہیں۔میں دبائو نہیں لاتا۔میں نے پاکستان کے مفاد میں ماضی قریب میں اوپننگ چھوڑی اور نمبر 3 پر کھیلا لیکن میں پہرحال اوپنر ہی کھیلنا چاہتا ہوں،لیکن یہ میرا کام نہیں ہے،پی سی بی اور کوچز کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے۔نئے پلیئرز کو لانا بھی کوچز کا کام ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا اپنا دبائو ہوتا ہے۔