آخری لمحات میں پاکستان انگلینڈ کی سیریز کا انگلینڈ کیلئے نشریاتی معاہدہ طے پایا ہے۔
پاکستان سیریز ،انگلینڈ میں نشریاتی معاہدہ آخر کار طے،کمنٹری پینل فائنل
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکائی سپورٹس میں معاملات فائنل ہوگئے ہیں اور رمیز راجہ کی کمنٹری ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم منگل کو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے،اس سے قبل وینیوز کی وجہ سے معاملہ انتشار کا شکار تھا۔ پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں اور تیسرا راولپنڈی میں ہوگا۔ آنکھ مچولی کے درمیان پہلی گیند پھینکے جانے سے صرف 17 دن پہلے ہی شیڈول کی تصدیق ہو ئی تھی۔
یہ غیر یقینی صورتحال برطانیہ میں ٹی وی اور ریڈیو پر میچوں کی نشریات تک پھیل گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابتدائی ٹینڈر میں کوئی ٹی وی نیٹ ورک مذاکرات میں شامل نہیں ہوا، لیکن اب اسکائی نے قدم رکھا ہے اور پی سی بی بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد ڈیل پر اتفاق ہوا ہے۔ اسکائی نے دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے پاکستان کے آخری دورے کو نشر کیاتھا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ معاہدہ صرف اس دورے کے لیے ہوگا یا اسکائی اور پی سی بی کے درمیان طویل مدتی معاہدہ ہوگا لیکن اسکائی امید کر رہے ہیں کہ معاہدے کو وقت پر حتمی شکل دی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے ریگولر کمنٹیٹرزایان وارڈ اور ناصر حسین پہلے ٹیسٹ کے لیے مائیکل ایتھرٹن کے ساتھ میدان میں موجود رہیں۔ میزبان براڈکاسٹر کی فیڈ میں ڈیوڈ گوور ،عروج ممتاز اور رمیز راجہ جیسے دیگر شامل ہونگے۔
پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا ۔