جو ہانسبرگ میں جیسا کہ کرک اگین نے توقع کی تھی کہ بارش معمولی ہے۔ پانچ بجے ٹاس ہو جائے گا اور وہ پانچ بجے ٹاس ہو گیا ہے۔ اتفاق یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ مسلسل تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیتا ہے اور مسلسل تیسرا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے میچ میں ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم 239 رنز بنا سکی ۔دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی اور پاکستان سے 329 رنز بنوائے اور آج تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو کلین سوئیپ کرنے کا ایک بہت گولڈن موقع ہے۔