ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش سے بھی پاکستان ٹرافی سے محروم،ون ڈے سیریز میں شکست،آغا کی سنچری ذاتی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے سلمان آغا کی سنچری رائیگاں گئی۔ بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے آخری ون ڈے میں 11 رنز سے اپنی ٹیم کو جتواکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ اوپنر تنزید تمیم نے عمدہ بیٹنگ ٹریک پر107 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو 290-5 تک پہنچایا۔
سب اچھا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ویں اور آخری نمبر پر۔ٹی 20 کرکٹ میں سیمی فائنل تک میسر نہیں اور ون ڈے کرکٹ میں 10 ویں نمبر کی ٹیم سے شکست۔سب اچھا ہے۔
پاکستان نے 291 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شروعات بڑی خوفناک تھی ۔ان فارم کھلاڑی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور ان کے ساتھی معاذ صداقت 6،6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان صرف چار رنز کر سکے۔17 رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد پاکستان نے واپسی کی کوشش کی تھی کہ 82 رنز کے مجموعے تک اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ باقی آؤٹ ہونے والے دو کھلاڑیوں میں غازی غوری 29 اور عبدالصمد 34 رنز بنا کر پویلین میں تھے۔سلمان علی آغا اور سعدمسعود نے چھٹی وکٹ پر 79 رنز کی شراکت بنا کر پاکستان کو مشکلات سے نکالا لیکن 161 کے سکور پر سعد مسعود 38 رنز بناکر واپسی پر تھے۔
بنگلہ دیش کی یہ کرکٹ ہسٹری میں پاکستان کے خلاف دوسری ون ڈے سیریز ہے۔اس سے قبل 2015 میں اس نے پہلی بار 0-3 سے جیتی تھی۔
مستفیضور آئے اور 32 ویں اوور میں مسعود (38) پر لے گئے، جس سے پاکستان نے 31.2 اوورز میں 161-6 تک پہنچا دیا۔ تاہم آغا نے پاکستان کو رکھا، فہیم اشرف (9) اور شاہین آفریدی کے ساتھ بالترتیب 48 اور 52 رنز کی شراکت داری قائم کی، جبکہ ایک شاندار سنچری بھی بنائی۔ یہ کیریئر کی تیسری ون ڈے سنچری ہے۔ تسکین نے بالآخر مزاحمت کو توڑ دیا، آغا 98 گیندوں پر 106 رنز کو 48 ویں اوور میں سست ڈلیوری کے ساتھ دھوکا دے کر بنگلہ دیش کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ شاہین نے اس کے بعد دیر سے ڈرامہ شروع کیا، مستفیضور کو 49 ویں اوور میں 14 رنز مارے، حالانکہ بائیں ہاتھ کے سیمر نے حارث رؤف کو ہٹا کر جوابی وار کیا۔ لیگ اسپنر رشاد حسین نے آخری اوور میں اپنے اعصاب کو تھام لیا، 14 رنز کا دفاع کیا اور شاہین (38 گیندوں پر 37) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 279 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
تسکین احمد نے 49 رنز دے کر 4 اور مستفیص الرحمان نے54 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ناہید رانا نے 2 آئوٹ کئے۔
پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر گئے۔
غازی غوری اور سعد مسعود آج ڈیبیو میچ کھیلے۔سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ دی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔بنگلہ دیش نے شاندار بیٹنگ دکھائی اور مقرر 50 عوض میں5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔تنزید حسن نے شاندار سنچری بنائی اور 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لٹن داس 41 اور توحید میں 48 رنز کیے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے تین وکٹیں حاصل کی اور 52 رنز دیے۔
