ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ساتھ نیٹ پریکٹس ۔گرائونڈ کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک دلچسپ سماں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ایک ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس،دلچسپ سماں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے یہ ہیں کہ کھلاڑیوںنے کمر کس لی ہے۔
انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔اس کیلئے پاکستانی ٹیم ایک روز کے وقفہ کے بعد اسٹیڈیم پہنچی جب کہ انگلش ٹیم نے مسلسل دوسرے روز پریکٹس کی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کے تمام ٹیسٹ میچزکا احوال،3 تاریخی روایات سے اگلا نتیجہ جان لیں
کھلاڑیوں نے ابتدا میں فزیکل ٹریننگ کی اوراس کے بعد نیٹ پربائولنگ و بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔یہ سلسلہ کافی دیر رہا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی 11 پچز کے دمیان 2 نیٹس لگائے گئے اور ایک ایک نیٹ دائیں اور بائیں کونے میں تھا۔یوں چاروں جانب بائولنگ،بیٹنگ،رننگ،ایکشن کے مناظر ایک ساتھ دیکھنے کو ملے۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز کے تمام پلیئرز اس میں شریک تھے اور کوچز خاصی محنت کرتے دکھائی دیئے ہیں۔