کراچی ۔کرک اگین رپورٹ ۔
لڑائی،جملے بازی،ٹکریں،راستہ روک دیا،پاکستانی اور پروٹیز میں جھگڑے ،پابندی کا کسے خطرہ
پاکستانی کھلاڑی پر پابندی کا خطرہ۔ بڑی سخت سزا متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری تین ملکی کپ کے سو کالڈ سیمی فائنل میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم پریشانی کا شکار ہو گئی ہے۔ امپائرز مداخلت پر مجبور ہوئے ہیں ۔کپتان محمد رضوان کی بھی کلاس لگی ہے وہ لگ گئی ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت انداز میں وارننگ دی ہے کہ یہ انداز قبول نہیں کیا جائے گا ۔
ہوا یہ کہ جب پاکستانی شاہین شاہ افریدی بولنگ کر رہے تھے تو پروٹیز اوپنر میتھیو بریٹزکے نے ان کو رن بناتے ہوئے کندھا مارا جس کی وجہ سے شاہین آفریدی اور ان میں منہ ماری ہوئی اور اس کے بعد جب اچھی خاصی تلخ کلامی ہوئی اور اس کے بعد جب پاکستانی کھلاڑی سعود نے تیمبا باووما کورن آؤٹ کیا جو کہ 82 رنز پر تھے اس کے بعد خوشی میں پاکستانی فیلڈر اچھلتے ہوئے ان کے سامنے آگئے۔ سخت جملے بولے اور ایک کھلاڑی سعود شکیل تو نے سامنے آکر راستہ روک دیا۔ راستہ روکنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اور ریفری کی جانب سے سخت کارروائی کا امکان ہے۔
چیمپینز ٹرافی پوری لپٹ سکتی ہے۔ پانچ میچز تک کی پابندی لگ سکتی۔ یہ معاملہ حساس ہے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اس وقت زوروں کی بحث چل رہی ہے ۔جنوبی افریقہ نے کمال اننگز کا اغاز ہے۔
جنوبی افریقہ نے 32 اوورز میں 2 وکٹ پر 182 رنز بنالئے ۔