کولمبو،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے تناظر میں سری لنکن بورڈ پر ناراض ہے اور اس نےاس کیپاکستان سری لنکا سے ناراض،بڑی پیشکش ٹھکرادی۔ ملک میں ون ڈے کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے ہیں جب نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پاکستان میں چار میچوں کے بجائے پورے ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش سری لنکا کی جانب سےکی گئی تھی۔
دونوں بورڈز کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدہ تعلقات کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب پی سی بی نے سری لنکا میں اگلے ماہ چند ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔ پاکستان آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے دو ٹیسٹ کھیلنے کے لیے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گا ۔ ایک معتبر ذریعے نے تصدیق کی کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر یہ کہنے کے بعد کہ وہ اس تجویز پر غور کریں گے اب اسے ٹھکرا دیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ یہ واضح اشارہ ہے کہ پی سی بی سری لنکا کے بورڈ کی جانب سے ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کرنے سے خوش نہیں ہے جب پاکستان کی باری ہے کہ وہ علاقائی ایونٹ کی میزبانی اپنے گھر پر کرے۔ درحقیقت پی سی بی کے چیئرمین سیٹھی بھی ایشیا کپ کے معاملے پر بنگلہ دیش اور افغانستان کے بورڈز کے ردعمل سے خوش نہیں ہیں۔