عمران عثمانی
انڈر 19 ورلڈ کپ،بلیک کیپس کو ہرانے کے بعد بھی پاکستان کیلئے دشواریاں ،سپر سکس فارمیٹ رولز اور چانسز
انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان سپر سکس میں کیوں مشکل میں ہے۔نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے پرانے کے باوجود ہاتھ میں کچھ نہیں۔قسمت کا کھیل بن گیا ہے۔سوال ہوگا کہ سپر سکس میں پاکستان کی کیوں مشکل میں اور اس کے میچز بنگلہ دیش وغیرہ سے کیوں نہیں۔
یہ سمجھنے کے لیے کہ دباؤ اتنا شدید کیوں ہے، آپ کو ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو دیکھنا ہوگا اور پاکستان اس مشکل پوزیشن میں کیسے اترا ہے۔
سپر سکس فارمیٹ کیسے کام کرتا ہے
انڈر 19 ورلڈ کپ کا فارمیٹ ہمیشہ سیدھا نہیں ہوتا۔
ہر گروپ سپر سکس مرحلے میں تین ٹیموں کو بھیجتا ہے۔ تاہم ٹیمیں صفر سے شروع نہیں ہوتی ہیں۔ وہ اپنے اصل گروپ کے دوسرے سپر سکس کوالیفائرز کے خلاف حاصل کردہ پوائنٹس کو آگے بڑھاتے ہیں۔
سپر سکس مرحلے میں ہر ٹیم دو میچ کھیلتی ہے۔ یہ کھیل دوسرے گروپ کی ٹیموں کے خلاف ہیں جن کی گروپ مرحلے کی درجہ بندی ان کی اپنی ٹیموں سے مختلف تھی۔ مثال کے طور پر، اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم دوسرے گروپ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کا سامنا نہیں کرے گی۔مطلب اگر پاکستان گروپ میں ٹاپ کرتا تو اس کا بھارت سے مقابلہ نہ ہوتا
چونکہ ہم نمبر 2 پر آئے اس لئے مقابلہ پڑا۔
اس سیٹ اپ کا مطلب ہے کہ پاکستان، جس نے سی 2 پر ختم کیا، سپر سکس میں بی ون اور بی 3 کا مقابلہ کرے گا۔ اس کا ترجمہ بھارت اور نیوزی لینڈ بنتا ہے۔ بنگلہ دیش، جس نے بی 2 ختم کیا، رینکنگ کے اصول کی وجہ سے پاکستان سے نہیں کھیلے گا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے ہرایا۔ اس کے باوجود اس کا نیٹ رین ریٹ 1.50 سے نیچے ہے جبکہ انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ 2 کے قریب ہے اور انڈیا تین کے قریب ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے۔ اب انگلینڈ پہلے سے ہی 6 پوائنٹس پر ہے۔ بھارت آج اگر زمبابوے کو یقینا ہرائے گا تو وہ بھی چھ پوائنٹس پر ہوگا ۔ پھر پاکستان اور بھارت کا میچ کتنا اہم ہوگا۔ یعنی پاکستان نے جس طرح آج نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے ہرایا تو اگر اتنے مارجن سے بھی ہرا دے تو وہ بھارت کو نیٹ رن ریٹ میں شکست نہیں دے سکتا
آسان الفاظ میں پاکستان کے پاس سیمی فائنل کھیلنے کے دو ممکنہ راستے ہیں۔ ایک یہ کہ آج زمبابوے بھارت کو ہرا دے ۔دوسرا یہ کہ 30 جنوری کو انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے اور نیوزی لینڈ کوئی ایسا اپ سیٹ کر دے کہ انگلینڈ ہار جائے اور وہ چھ پوائنٹ پر اپنی مہم فنش کرے گا ۔ اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان کے برابر آ کھڑا ہوگا۔ پاکستان بھارت کو پھر سمپل طریقے سے ہرا کر بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا لیکن اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ سے کلوز جیتا تو پھر پاکستان کا پتا صاف ہوگا۔ بھارت کے خلاف اسے کتنے رنز سے جیتنا ہے اور کتنے اوورز قبل ہدف پورا کرنا ہے،یہ ایک ناممکن ہدف ہوگا ۔
تو یہ ہے آسان فارمولا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت گیم پاکستان اور انگلینڈ میں پڑے گی۔ بھارت کو کوئی مشکل نہیں ہوگی چاہے پاکستان بھارت کا ستیاناس کر دے۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان انڈر 19 کا سپر سکس میں فاتحانہ آغاز۔
پاکستان انڈر19 نے نیوزی لینڈ انڈر 19 کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے چار وکٹیں اور علی رضا نے تین وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان نے 111 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں مکمل کیا۔
سمیر منہاس کی ناقابل شکست نصف سنچری۔
