رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان 556 رنزکرکے بھی ہارسکتا ہے اور اس کی وجہ بتائی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ میں فینز کو ڈرا نہیں رہا ہوں۔
پاکستان نے ابھی تیسرے روز کئی ڈرامے کرنے ہیں۔پچ نے سپنرز کی مدد کرنی ہے۔سوال یہ ہے کہ شان مسعود کیسے بائولنگ کرواتے،کیسے فیصلے کرتے،فیلڈ کیسی کرتے۔یہ اہم ہوگا۔سعود شکیل نے سست بیٹنگ کی،ایسا لگا کہ جیسے سنچری کیلئے کھیل رہے ہوں،آغا سلمان نے نمبر 8 پر بیٹنگ کرکے سنچری کی۔اس کی تعریف بنتی ہے۔انگلینڈ پر دبائو ڈبل کردیا۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ابھی بڑا ٹوئسٹ آناہے۔پاکستان کے گیند باز کچھ رنگ دکھائیں گے لیکن پاکستان کی دوسری اننگ بڑی اہم ہوگی،ناکامی مزاج بنی ہے اور اسی نے فیصلہ کرنا ہے۔2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان 570 کرکے بھی ہارا تھا۔انگلینڈ نے وہی پالیسی لی ہے ہے۔5 کی اوسط سے وہ 96 رنزبناچکے ہیں۔
مجھے یقین تھا کہ آئوٹ ہوں،پچ کب سپن کرے گی،رزلٹ کس کا،سلمان علی آغا کے جوابات
پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنزکے جواب میں راولپنڈی ٹیسٹ 2022 میں 579 رنزبنائے تھے۔انگلینڈ نے دوسری اننگ 264 رنز 7 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی اور پاکستان کو 343 رنز کا ہدف دے کر 268 پر آئوٹ کرکے میچ 74 رنز سے جیتا تھا۔
یہی حالات اب بھی ہوسکتے ہیں۔رمیز راجہ کیوں یہ کہہ رہے ہیں،اسے سمجھنا ہوگا،اس لئے کہ پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری اننگ 3 سال سے بہت ناکام کھیل رہی ہے اور اب بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
ملتان ٹیسٹ کی پچ،تیسرا دن۔کرک اگین نوٹ
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پچ کچھ بہتر ہوگی۔انگلینڈ 5 کی اوسط سے بیٹنگ کررہا ہے۔اگر اس نے یہی روش رکھی اور پاکستان کے گیند باز زیادہ کامیاب نہ ہوئے تو آج 9 اکتوبر کو کھیل کے تیسر روز انگلینڈ کا کم سے کم اسکور 500 کے آس پاس ہوسکتا ہے۔اگر ایسا ہوا تو وہ چوتھے روز اسے برتری میں بدل دے گا۔چوتھے روز اسپنرز کیلئے ڈبل مدد ہوگی۔نتیجہ میں پاکستان مشکل میں ہوگا۔برتری اتارتے ہوئے کم ہدف دے سکے گا۔
پاکستان کیسے بچ سکتا ہے،کرک اگین نوٹ
آج کھیل کے تیسرے روز اس کے گیند باز انگلینڈ کو جلد فارغ کریں،اسکور کی برتری لیں،دوسری اننگ میں جو بھی کریں۔کم سے کم 250 رنز کا ہدف دیں۔چوتھے اور پانچویں روز یہ بنانے مشکل ہونگے۔
خوف بھرے نفسیاتی سیشن میں کرولی اور روٹ نے انگلینڈ کو بچالیا،دوسرے دن کا کھیل ختم