راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ بھی دفن،بنگلہ دیش تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے ٹیسٹ میچ جیت گیا
گرین پچ۔پچ بنانے میں ناکامی ،سمجھنے میں ناکامی اور پھر ہزیمت بھری ٹیسٹ ناکامی۔اننگ ڈیکلریشن کی بدمامی۔پاکستان کرکٹ بھی راولپنڈی میں دفن ہوگئی۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہارگیا ۔چوتھائی صدی سے جاری دونوں ممالک کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ دونوں کا 14 واں ٹیسٹ تھا۔
راولپنڈی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں کی تاریخی جیت نام کی۔
پاکستان کی بیٹنگ حسب عادت دغا دے گئی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگ میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کھیل کے 5 ویں روز کاپہلا سیشن ہی لڑگیا۔جب آدھی ٹیم باہر تھی۔
بابر اعظم چلے نہ شان مسعود اور نہ کوئی اور۔یہ بھی محمد رضوان نے صبر آزما ففٹی کے ساتھ پاکستان کو اننگ کی شکست کی ہزیمت سے بچالیا۔رضوان 9 ویں وکٹ کے طور پر گرے اور 51 رنز بناگئے۔عبد اللہ شفیق 37،بابر اعظم 22 اور شان مسعود کی 14 کی سٹیج پرفارمینس تھی ۔سعود شکیل اور آغا سلمان صفر پر گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنر مہدی حسن مرزا نے صرف 11 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔شکیب الحسن نے 44 رنز کے عوض 3 آئوٹ کئے ۔
پاکستان کے پہلی اننگ 448 رنز 6 وکٹ ڈکلیئر کے بعد بنگلہ دیش نے 565 رنز بنائے ۔یوں اسے 117 رنز کی سبقت ملی۔اب پاکستان خسارے کی کمی کو دور کرکے صرف 29 رنز اوپر رہا۔بنگلہ دیش کو صرف 30 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلہ دیش نے آسانی کے ساتھ 7ویں اوور میں اسکور بنا کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،7 ویں باہمی سیریز کا بدھ سے آغاز،پاکستان کیلئے کیا خطرہ
کرک اگین نے ٹیسٹ کے آغاز سے ایک روز قبل اپنی سٹوری میں لکھا تھا کہ پاکستان کیلئے خطرہ ہےاور وہ اس لئے لکھا تھا کہ کچھ باتیں عجب چلی ہیں۔