لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی کے مستعفی ہونے کا امکان،اظہر علی کو کیا ذمہ داری ملنے والی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں کبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اور چیئرمین کی تبدیلی کا امکان ہوگیا ہے۔موجودہ چیئرمین محسن نقوی کے جلد ہی استعفے کی اطلاعات ہیں،انہیں وفاقی سطح پر بڑی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے ایک نجی چینل کے اینکر نے انکشاف کیا ہے کہ محسن نقوی کسی بھی وقت عہدے سے الگ ہوسکتے ہیں،حالانکہ گزشتہ ماہ 6 فروری کو وہ آئینی انداز میں انتخابات کے ساتھ پی سی بی چیئرمین بنے تھے۔
ادھر ایک اور نجی چینل کے مطابق سابق کرکٹر اظہر علی کو پی سی بی ایک ذمہ داری دینے جارہا ہے،اس میں سلیکشن کمیٹی سے لے کر ہائی پرفارمنس سنٹر تک کا عہدہ ہوسکتا ہے لیکن اگر محسن نقوی مستعفی ہوئے تو پھر نیا چیئرمینپی سی بی فیصلہ کرے گا۔