لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا بنگلہ دیش کو سکیورٹی کنسلٹنٹ دینے سے صاف انکار ،بریکنگ نیوز۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو سکیورٹی کنسلٹنٹ دینے سے انکار کردیا ہے
دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے کسی کرکٹر کو کوئی اعتراض ہے یا نہیں،آفیشل نے کلیئر کردیا
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آج کے مطالبے کا فوری جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنا سکیورٹی کنسلٹنٹ لانا چاہے تو خیر مقدم کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے اس سے قبل سکیورٹی کی تفصیلات شیئر ہوچکی ہیں۔اس پر کوئی مطالبہ نہیں تھا۔آج اگر ان کو سکیورٹی کنسلٹنٹ کی ضرورت ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے ۔پی سی بی اپنا سکیورٹی کنسلٹنٹ نہیں دے سکتا ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آپریشن کرکٹ ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیں دورہ پاکستان میں سکیورٹی کنسلٹنٹ دے۔
بنگلہ دیش اے ٹیم 7 اگست اور مردوں کی ٹیم 15 اگست کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز 21 اگست سے شروع ہوگی۔