| | | | | |

پاکستان بنگلہ دیش سے کبھی ٹیسٹ ہارا،سابقہ ریکارڈز

 

عمران عثمانی

پاکستان بنگلہ دیش سے کبھی ٹیسٹ ہارا،سابقہ ریکارڈز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہورہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 23 برسوں میں یہ 14 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔اب تک کھیلے گئے 13 میچز میں سے پاکستان نے 12 میں جیت نام کی ہے۔واحد ٹیسٹ ڈرا رہا۔بنگلہ دیش پاکستان کیخلاف تاحال سنگل ٹیسٹ بھی نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان میں کھیلے گئے تمام 5 ٹیسٹ میچز بنگلہ دیش ہارا ہے۔میزبان ٹیم کا ریکارڈ سو فیصد درست ہے۔دونوں ممالک کی پہلی ٹیسٹ سیریز 2002 میں بنگلہ دیش میں ہوئی۔پاکستان دونوں میچز جیت گیا۔اس سے اگلے سال 2003 میں بنگلہ دیش پاکستان آیا،یہاں کھیلے گئے تمام 3 ٹیسٹ میچزپاکستان نے جیتے۔اس کے بعد گیپ رہا۔2011 میں پاکستان نے بنگلہ دیش میں 2 ٹیسٹ کی سیریز دونوں فتوحات کے ستھ جیتی۔2015 میں پاکستان کو بنگلہ دیش میں مشکلات رہیں۔ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا،ایک میچ جیتا۔یوں سیریز 0-1 سے جیتی۔2020 میں بنگلہ دیش طویل عرصہ بعد پاکستان آیا۔ایک ٹیسٹ کھیلاجو وہ ہارگیا۔دوسرا ٹیسٹ کووڈ کی نذر ہوا۔2021 میں پاکستان نے بنگلہ دیش میں کھیلی گئی دو میچزکی ٹیسٹ سیریز دونوں فتوحات کے ساتھ اپنے نام کی۔دونوں ممالک میں ایک ٹیسٹ ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک میچ اگست 2021 میں ہوا جو پاکستان کے نام رہا۔

اپریل 2018 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف628 رنزبنائے جو اب بھی بڑا ٹوٹل ہے۔پاکستان کے 4 بیٹرز بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچریز کرچکے ہیں،ان میں محمد حفیظ،محمد یوسف،یونس خان اوراظہر علی شامل ہیں۔ساجد خان کی 42 رنزکے عوض 8 وکٹیں 2021 میں گولڈن تھیں لیکن وہ خود باہر ہیں۔

نسیم شاہ نے پاکستان میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔راولپنڈی میں 4 برس قبل انہوں نے 16 سال 359 روز کی عمر میں ہیٹ ٹرک کرکے کم عمر ترین بائولر بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *