ملتان ،کرک اگین اسپیشل رپورٹ ۔
ڈریسنگ روم میں گلیسپی باؤلرز پر برہم،پریس کانفرنس میں اظہارِ مایوسی
جیسن گلیسپی پاکستان کے بائولرز پر پڑے۔ڈریسنگ روم میں تنقید کی اور کہا ہے کہ لائن و لینتھ سے ہٹ کر کس طرح بال کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے اسپنرز کی مکمل ناکامی پر بھی بات کی ہے۔پاکستانی گیند باز سب خاموشی سے سنتے رہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ جب پچ سے مدد نہ ملے تو لائن و لینتھ ہی بنیادی ہتھیار رہ جاتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان انگلینڈ کے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کے بعد کی ہیں۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ بہت مایوس ہیں اور پھر بھی بہتری کی توقع کرتے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بائولرز نے انہیں مایوس کیا ہے ۔پج پر موجود بڑے بڑے کریک سے فائدہ اٹھانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے بیٹس مینوں کی بہت تعریف کی اور خاص کر جو ئے روٹ کے بارے میں بتایا کہ انگلش کاؤنٹی کے دنوں کی یادیں تازہ کیں ۔ وہاں انہوں نے ڈبل سنچری سکور کی کاؤنٹی میچ میں جب وہ وہاں تھے۔ انہوں نے جو روٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے کئی ریکارڈز بنائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پچ پر جتنے بڑے کریک تھے ۔یہ رزلٹ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پاکستان کے بولرز انگلینڈ کے بیٹسمینوں کے سنگلز ڈبلز اور بائونڈریز تمام شعبوں میں روکنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ ہمیں اس کو پہ بیٹھ کے دیکھنا ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ کیسے ہوئیں۔ ہم اس کو ریویو کریں گے ۔ابھی انگلینڈ کی ٹیم 64 رنز سے دوری پر ہے اور ابھی کل چوتھے دن صبح کے وقت کھیل بدل سکتا ہے ۔ہم پوری کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو جلد اؤٹ کریں۔ انہیں زیادہ رنز کی لیڈ نہ لینے دیں۔ ہم اس اس خوف میں نہیں ہیں کہ ہم ہار جائیں گے۔ ہم اس میچ کو اگر نتیجے کی طرف گیا تو ہم اسے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ فی الوقت انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بولنگ سے پرابلم ہوئی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ سب ریویو ہوگا اور بہتر ہوگا۔