برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ورلڈچیمپئنز آف لیجنڈز ہارگیا،جنوبی افریقا ٹائٹل لے گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ 2025 کا ٹائٹل نہ جیت سکا۔جنوبی افریقا چیمپئن بن گیا۔
برمنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 97 رنزبنائے۔پروٹیز نے 17 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر ہدف مکمل کیا۔اے بی ڈی ویلیئرز نے ایونٹ کی تیسری شاندار سنچری سکور کی۔وہ 120 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان ایونٹ میں اس سے قبل ناقابل شکست تھا لیکن فائنل میں اس کی بائولنگ فلاپ ہوگئی ہے۔
