لاہور،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کا پلٹ کر وار،پاکستانی بیٹنگ زمین بوس۔5 میچزکی سیریز میں آخری لمحات میں واپسی۔تیسرا میچ 4 رنز سے جیت کر خسارہ 1-2 کردیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگ کھیلتے ہوئے فلاپ ہوگئی،آدھی ٹیم 55 رنزپر پویلین میں تھی۔رضوان کو رن آئوٹ کروانے والے فخرزمان خود بھی نہ چلے اور 22 بالز پر 17 کرسکے۔بابر 1 اور رضوان 6 بناسکے۔صائم ایوب 10 اور عماد وسیم 3 کے مہمان بنے۔شاداب خان کی کوشش دیکھنے لائق تھی۔
شاداب تو 16 کرسکے لیکن اصل کہانی افتخارِ احمد کی تھی۔انہوں نے 60 رنز کے لئے صرف 24 بالز کھیلیں۔6 چھکے لگائے۔24 بالز پر درکار 54 رنز سے 11 بالز پر 15 تک لے آئے۔فہیم اشرف 27 کرکے مشکل میں ڈال گئے۔افتخار آخری لمحات میں کیچ دے گئے۔پاکستان 3 بالز پر 5 رنز نہ کرسکا۔اننگ 159 رنز پر سمٹ گئی۔جمی نیشم نے 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کیوی کپتان ٹام لیتھم نے سیریز کا پہلا ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی اور کیوی ٹیم 5 وکٹ پر 163 اسکور کرسکی۔ٹام لیتھم کے 64 رنزنمایاں تھے۔حارث رئوف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بابر اعظم ریکارڈ 43ویں فتح سے فی الحال محروم ہوگئے۔