نیویارک ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کو پھر کم اسکور 107 کی ضرورت ،حارث کا اعزاز۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم ترین میچ میں پاکستان کو کینیڈا نے جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیویارک میں گروپ اے کے پاکستان نے اپنے تیسرے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کو پہلی کامیابی 20 کے مجموعے پر ملی۔اس کے بعد پاکستان نے 6 وکٹیں 73 اور 7 وکٹیں 87 پر حاصل کیں۔اس دوران مشکل پچ پر اوپنر ایرون جانسن نے پاکستان کے پیس اٹیک کے خلاف ففٹی مکمل کی۔وہ 52 رنز بناگئے ۔کپتان سعد بن ظفر نے 10 رنز بنائے۔پاکستان نے فاضل رنز 13 دیئے جو اننگ کا مشترکہ طور پر دوسرا بڑا انفرادی اسکور تھا۔
کینیڈا کی ٹیل اینڈرز نے سمجھداری سے اوورز مکمل کھیلے اور 7 وکٹ پر 106رنز بنائے۔کلیم 13 پر ناقابل شکست لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے صرف 13 اور حارث رئوف نے 26 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔شاہین اور نسیم نے ایک ایک آئوٹ کیا۔
حارث رئوف نے 100 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹ مکمل کیں۔