کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا آج آغاز،2 نئے ریکارڈز تیار،سابق کپتان کی واپسی۔ایک کا تعلق بابر اعظم،دوسرے کا سرفراز احمد سے ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر پیرکی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔دونوں ممالک 2002 کے بعد پہلی بار پکستان میں مقابل ہونگے۔آخری بار 2 برس قبل لاہور میں ٹاکرا ہوا تھا،انضمام الحق کی 329 رنز کی اننگ اورشعیب اخترکی 11 رنزکے عوض 6 وکٹ کی پرفارمنس تھی۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی میچز میں سبقت ہے۔پاکستان میں برتری ہے،۔کیوی ٹیم 1969 کے بعد یہاں کبھی سیریز نہیں جیتی ہے۔اس سب کے باوجود آخری 11 برسوں میں کیویز کا پلہ بھارتی رہا،وہ متحدہ عرب امارات میں بھی اوپر رہے۔اس دوران کھیلے گئے 12 ٹیسٹ میچزمیں سے صرف 3 جیتےاور 7 ہارے ہیں۔یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ حالیہ عرصہ میں ہم اچھے نہیں رہے۔
چیف سلیکٹر کی بابر اعظم سے باز پرس،پہلے ٹیسٹ میں 2 پلیئرز شامل،3 کو وارننگ
کراچی میں کیوی ٹیم کبھی نہیں جیتی۔6 میچزمیں سے 3 ہاری ہے اور 3 ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔پاکستان میں رجیم چینج ہوچکا ہے۔حکومت بھی اور ہے اور کرکٹ کی بادشاہت بھی ہاتھ میں نہیں ہے۔یوں بابرا عظم بھی اپ سیٹ ہیں۔ویسےبھی 2019 سے باہر بیٹھے سرفراز احمد کو اب جاکر ٹیسٹ کھلانے کا منصوبہ بنا ہے جو کسی طرح بھی مستقبل کے حوالہ سے اچھا نہیں ہے۔وہ کیریئر کا 50 واں،پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گے۔انکے ساتھ میر حمزہ کا ڈیبیو ٹیسٹ ہوگا۔وسیم جونیئر کو بھی کھلائے جانے کی افواہیں ہیں۔سرفراز احمد کو 35 سال میں یہ ٹیسٹ میچ ملے گا۔وسیم باری کے بعد اس عمر میں ٹیسٹ کھیلنے والے دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر ہونگے۔
چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے پلیئنگ الیون کے متعلق بات کی ہے اور انہیں تبدیلیوں کا کہا ہے۔بابر اعظم کس دل سے یہ کریں گے،وقت بتائے گا۔ادھر ان کو کلینڈر ایئر میں محمد یوسف کے بنائے گئے2435 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید 12 اسکور درکار ہیں.پاکستان کی ممکنہ الیون کو کرک اگین پہلے ہی شائع کرچکا ہے۔اس میں ایک تبدیلی وسیم جونیئر کی سننے میں آرہی ہے اور حسنن علی پھر نہیں ہونگے۔کیوی ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرے گی۔کراچی پچ سلو ہوگی،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کا 9واں دورہ پاکستان، گرین کیپس غالب،بلیک کیپس کا بھی کارنامہ
پاکستان میں نیوزی لینڈ کو ہمیشہ مشکلات رہی ہیں۔اتفاق سے کیوی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ شائٹل کی دفاعی چیمپئن ہے لیکن فائنل ریس سے باہر ہے۔پاکستان بھی قریب باہرہوچکا ہے،اس کی یہ آخری سیریز ہے۔0-2 سے جیتنے کے بعد فائنل کی مبہم سی یہ امید ہوگی کہ جنوبی افریقا،بھارت اورآسٹریلیا کے میچزکے نتائج چوں چوں کا مربع ہوں جو ناممکن سی بات ہے۔