ہمبنٹوٹا ،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹرائیکا پیس اٹیک فوری بے اثر،افغانستان کے 300 رنز
پاکستان کے ٹرائیکا پیس اٹیک کا ایک ہی میچ کے بعد اثر دم توڑگیا۔
افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں 59 پر ڈھیر ہونے کے بعد آج دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
اننگ کی خاص بات افغانستان اوپنرز کی شاندار ڈبل سنچری شراکت تھی۔
رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے 40 ویں اوور میں 227 رنز کا سٹینڈ دیا۔پاکستانی پیس اور اسپنرز ناکام ہوگئے۔ابراہیم زردان 80 رنز بناکر گئے۔گرباز نے کیریئر کی 5ویں سنچری بنائی اور وہ 151 بالز پر 151 اسکور بناکر گئے۔محمد نبی نے 29 بنائے ۔افغانستان نے 5 وکٹ پر 300 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین نے 58 رنز دے کر 2 وکٹ لئے۔نسیم شاہ کو 45 اور اسامہ میر کو 61 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ ملی۔حارث رئوف نے 7 اوورز میں 48 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔