ایمسٹرڈیم ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا آئندہ سال مئی میں شیڈول ہالینڈ کا طے شدہ ٹی 20 سیریز کادورہ شیڈول کے مسائل کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کے این سی بی کو پی سی بی کی طرف سے ایک درخواست موصول ہوئی کہ وہ کیلنڈر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سیریز ملتوی کر دیں، اور سمجھا جاتا ہے کہ دونوں بورڈ سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔
پاکستان نے اصل میں 2022 میں روٹرڈیم میں اپنی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز کے بعد ہالینڈ میں واپسی کے ارادے کا اشارہ دیا تھا، اور 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز مئی کے اوائل میں طے کی گئی تھی، یہ پاکستان کے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے شیڈول دورے سے پہلے تھی لیکن اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز نے پاکستان کے یورپی دورے کو مشکل کردیا اور اس کے نتیجے میں پی سی بی نے سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کی۔
ڈچ بورڈ ترجمان نے کہا ہے کہ
ہم واضح طور پر مایوس ہیں لیکن یقینا ہم صورتحال کو سمجھتے ہیں، اور پر امید ہیں کہ سیریز کو گھر پر یا باہر کھیلنے کے لیے ایک نئی ونڈو مل جائے گی۔