ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پاکستان جنوبی افریقا ویمنز سیریز،ملتان مین خواتین تعلیمی اداروں سے رابطہ کا فیصلہ۔تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کےلئے خواتین کے تعلیمی اداروں سےرابطے کافیصلہ۔
سٹیڈیم میں خواتین تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کےلئے یونیورسٹیوں اور گرلز کالجز سے رابطہ کرنےکافیصلہ ۔ضلعی انتظامیہ ذرائع نےدعویٰ کیاہے کہ ویمن کرکٹ سریز میں خواتین تماشائیوں کی تعداد کو بڑھانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اگلے دو میچوں کےلئے زکریایونیورسٹی اورویمن یونیورسٹی سمیت دیگرجامعات سے رابطہ کیاجائے گاتاکے خواتین کومیچ دیکھنےکی زیادہ سے زیادہ موقع ملے سکے۔
پاکستانی ویمنز ٹیم پروٹیز کے سامنے چوکرز بن گئی،پہلے میچ میں شکست
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچ گئی۔ شام سات بجے شروع ہونے والے میچ کےپہلے کوارٹر میں تماشائیوں کی تعداد کم تھی مگر وقت گرزنے کے ساتھ تماشائیوں میں اضافہ ہوگیا۔بورڈ ذرائع کے مطابق15ہزار سے زائد افراد نے میچ دیکھا۔ان کاکہناتھاکہ بس سروس نہ ہونےکی وجہ سے شہریوں کوسٹیڈیم آنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔گر ضلعی انتظامیہ بس سروس فراہم کردے اورشہر کےمختلف پوائنٹ سے سروس دے تو تماشائیوں کی ریکارڈ تعدادسٹیڈیم آسکتی ہے۔