پاکستان جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 ٹاس،ورلڈکپ ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں
| | | | |

پاکستان جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 ٹاس،ورلڈکپ ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے:پاکستان جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 ٹاس،ورلڈکپ ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقا ویمنز سیریز کے دوران ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی آگئی۔مہمان ٹیم نے بھی پرجوش انداز میں فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔یوں پاکستان ویمنز ٹیم آج پہلے بلے بازی کررہی ہے۔پہلے میچ میں پروٹیز نے پہلے بلے بازکرتے ہوئے 10 رنزکی جیت نام کی تھی لیکن حیران کن طور پر مہمان ٹیم نے ٹاس نتیجہ پر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچ گئی ہے۔میچ سے کافی دیر قبل ٹرافی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ شب 8 بجے اسے باقاعدہ میڈیا کے سامنے لائے گا۔

ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ 2024 اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *