سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ایک دن کی چاندنی،پاکستانی ٹیم میں واپسی کرکے صرف ایک میچ کھیلنے والے اہم بیٹر اہم ترین میچز سے آئوٹ مطلب باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں حال ہی میں ایک میچ کھیل کر واپسی کرنے والے فخر زمان ان فٹ ہوگئے ہیں۔فخرزمان کو گٹھنے کی چوٹ ہے اور یہ وہی مسئلہ ہے جو ایشیا کپ میں ہوا تھا اور فخر طویل وقت کے لئے کرکٹ نہ کھیل سکے تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،گروپ ون کی ڈرامائی صورتحال ،ترپ کا پتا کس کے پاس
پاکستانی ٹیم سڈنی میں ہے۔کل جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ ہے،اس سے قبل فخر کا پرابلم تکلیفگ دہ ہے،ویسے بھی سیمی فائنل تک رسائی اپنے میچز کے ساتھ دیگر میچز سے مشروط ہے۔
قومی اسکواڈ کا سڈنی میں ٹریننگ سیشن۔کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔