نیویارک ،کرک اگین رپورٹ
معاملہ پاکستان ٹیم ہوٹل تبدیلی کا،قصہ گوئی عروج پر،اصل ماجرا
آمریکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل اچانک تبدیل،یہ تیزیاں اور پھرتیاں یوں مشکوک ہیں کہ اس کا کریڈٹ کا شور ہے اور ایسےہے کہ جیسے کچھ ہوگیا ہو یا ہونے والا ہو۔
آئی سی سی ایونٹس کے انتظامات اور بکنگ پہلے سے شیڈول ہوتے ہیں۔ایسے ہی کوئی منہ اٹھا کر کہیں چل نہیں سکتا۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی سفری شکایات ہوچکی ہیں۔
اب حاشیہ نشینوں نے نیوز بریک کی ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بڑی ہی دلچسپی لینے کے بعد نیویارک میں پاکستانی ٹیم ہوٹل تبدیل کیا گیا ہے۔پہلے یہ 90 منٹ کی مسافت پر تھا اب میدان سے 5 منٹ کی دوری پر ہے اور بھارت 10 منٹ فیصلہ کی دوری کے ہوٹل میں ہے۔
نیوز یہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ کروایا ،یہ بھی کہ اگر آئی سی سی نے یہ نہ کیا توپی سی بی اپنے اخراجات پر ہوٹل تبدیل کردے گا۔
آئی سی سی ایونٹس میں نہ دھمکی چلتی ہے اور نہ من مانی ۔
سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ٹیموں کی نقل و حرکت بدلتی ہے۔اس کے علاوہ اس تیزی اور پھرتی میں ایک اور سابق وزیر داخلہ جیسی حرکتیں ہیں۔اب یہ کیا ہے۔پکچر کلیئر ہونے میں وقت ہے۔