| | |

پاکستان ٹیسٹ پلیئرز کی ٹریننگ

 

 

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کپتان شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں جو بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *