کراچی ۔کرک اگین رپورٹ
چیمپیئنز ٹرافی ،پاکستان کی کیویز کیخلاف ٹاس کی روایت برقرار ،میچ ہارسکتا
کرک اگین نے یہ نقطہ 16 فروری کو اٹھایا تھا کہ ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین میچز ہوئے۔ تینوں میچ پاکستان ہارا ۔ایک اتفاق اور یہ تھا کہ تینوں بار ٹاس پاکستان نے جیتا،پہلے بھی بیٹنگ کرلی اور بعد میں بھی لیکن وہ نتیجہ بدلنے سے قاصر تھا۔اگر محمد رضوان 19 فروری کو ٹاس ہارگئے تو اس کے ہوتے ہی جان لیں کہ پاکستان آسانی سے جیت جائے گا لیکن اگر پاکستان ٹاس جیت گیا،رضوان کو بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنا پڑا تو پاکستان ہارسکتا ہے۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 میں ایسا ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف چوتھی بار اس ٹرافی کی تاریخ میں سامنے آئی اور ٹاس ہارنے کی روایت برقرار رکھی۔ پاکستان نے ٹاس جیتنے کی روایت پر قرار رکھی ۔یوں ایک روایت برقرار ہے تو کیا نیوزی لینڈ جیتنے کی روایت برقرار رکھے گا۔ ہسٹری اور تاریخ اور آج کا ٹاس تو یہی بتاتا ہے۔ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گویا پاکستان کی ٹیم کو ایک بار پھر شام کے ٹائم بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔
اخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ حارث روؤف کی واپسی ہوئی ہے۔۔ باقی 15 رکنی سکواڈ میں بینچ پر بیٹھنے والوں میں کامران غلام ، فہیم اشرف، محمد حسنین اور عثمان خان شامل ہیں۔