عمران عثمانی
گزشتہ ماہ کی بات ہے۔انگلش کائونٹی سیزن کے اختتامی ایام تھے۔ایک کھلاڑی نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کی،مقابل ٹیم ڈربی شائر تھی جوشان مسعود کی بیٹنگ کی وجہ سے اس سے قبل خبروں میں تھی۔ایسے میں اپنے کیریئر کا تیسرا میچ کھیلنے والے 18 سالہ کھلاڑی نے ایک آل رائونڈ پرفارمننس پیش کی۔انہوں نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنائی۔ساتھ میں پہلی بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔113 بالز پر 122 رنزکی اننگ کے ساتھ 114 رنزکے عوض 5 وکٹیں چونکادینے والی کارکردگی تھی۔
دورہ پاکستان،انگلش ٹیم میں لیفٹ ہینڈ پیسر بھی طلب،مزید اپ ڈیٹ
رائٹ ہینڈ بیٹر،لیگ بریکر آل رائونڈر ریحان احمد کی 18 سال کی عمر میں کمال کارکردگی تھی۔صرف 3 کائونٹی میچزکے تجربہ نے ان کے لئے نئے جہاں کھول دیئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ انہیں اپنے سینئر ٹیسٹ اسکواڈ اور انگلینڈ لائنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ اگلے ماہ ابوظہبی لے کر جارہا ہے،جہاں وہ ٹریننگ کیمپ اور انٹرا اسکواڈ میچز میں انگلینڈ لائنز کی نمائدگی کریں گے۔بورڈ ذرائع کے مطابق ریحان احمد کو اس کے بعد انگلینڈ کی سینئرٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورےپر بھیجنے کی بات چل رہی ہے۔وہ اضافی بائولر،نیٹ پریکٹس کروانے والے بائولر کے طور پر لے سکتے ہیں لیکن اضافی بات یہ ہے کہ انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں مستقل جگہ مل جائے گی اور کوئی بعید نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دسمبر 2022 میں ٹیسٹ ڈیبیو لینے والے کم عمر ترین انگلش کرکٹر بن سکتے ہیں۔
ریحان احمد شروع سے ہیڈ لائنز میں تھے۔انڈر 19 ٹیم میں کھیلے۔ایونٹ کے 4 میچز میں 12 وکٹیں لیں۔ٹی 20 بلاسٹ کے 14 میچز میں 19 وکٹیں لیں،دی ہنڈرڈ میں 50 ہزار پائونڈز کا معاہدہ کیا۔کمال بات یہ ہے کہ وہ شروع میں پاکستان جونیئر لیگ میں شامل تھے۔انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے معاہدہ کیا ،لیکن انگلینڈ کے 8 کھلاڑی اس وقت لاہور میں کھیل رہے ہیں۔ریحان احمد نے اختتامی لمحات میں یہ معاہدہ کینسل کیا۔وہ اس لئے کہ ابوظہبی ٹرپ،دورہ پاکستان ریڈار میں تھا،ساتھ میں جنوری 2023 میں عرب امارات میں شروع ہونے والی نئی لیگ آئی ایل ٹی 20 میں بھی کھیلیں گے۔وہاں وہ جس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے،جس کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور ہونگے۔
ریحان احمد کے چھوٹے بھائی فرحان احمد بھی کھیل رہے ہیں۔ناٹنگھم شائر کے لئے سیکنڈ الیون میں 14 سالہ کھلاڑی کے طور پر وہ بھی ای سی بی کے ریڈار پر ہیں۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،نامور پیسر باہر،اسکواڈ فائنل،ٹریننگ کیمپ شیڈول
یہ نیوز تو پہلے ہی دی جاچکی ہے کہ سٹورٹ براڈ نے دورہ پاکستان سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔سام کرن کی سلیشن بھی ہوگئی ہے۔ٹیم کا اعلان جمعہ تک متوقع ہے۔