پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج تصدیق کی ہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی اور اتوار 20 جولائی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں میزبان ٹیم کے مقابل ہوگی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات 24 جولائی کو ہوگا۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ میچ بنگلہ دیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے ) شروع ہونگے۔
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں پاکستان ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا۔
بنگلہ دیش میں سیریز کا شیڈول۔
16 جولائی – پاکستان ٹیم کی ڈھاکہ آمد
20 جولائی – پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ ۔ ( مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے)
22 جولائی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ ۔ ( مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے )
24 جولائی۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ ۔( مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے )۔