ملتان،کرک اگین سپیشل رپورٹ:کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے وینیوز فائنل کرنے کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے پچ کیوریٹر ودیگر سٹاف کو اسٹیڈیم کی تیاری کا ہنگامی حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز کی پچز سلو اور ٹرن کی جائیں ۔پیسرز کیلئے اس میں زیادہ جان نہ ہو۔پی سی بی نے اس بار ایشیا کی خاصیت سپن ٹریک سے انگلش ٹیم کو شکار کرنے کا پروگرام بنالیا ہے۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ملتان میں کیسی پچز کی ہدایات،بریکنگ نیوز۔
اہم سوال یہ ہے کہ کہا متعلقہ افراد ایسی پچزبناسکیں گے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز سپن اور فاسٹ دونوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔لمبا اسکور آسانی سے ممکن نہیں ہوتا۔ایسی پچز موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سوٹ نہیں کرتین ،اس لئے کہ ان کے پیسرز اپنی اہم صلاحیت پیس اور سوئنگ سے محروم ہیں اور ان کے پاس کوالٹی اسپنرز کا فقدان ہے۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ملتان میں کیسی پچز کی ہدایات،بریکنگ نیوز
انگلینڈ ٹیم کے ملتان پہنچنے کی تاریخ سیٹ،شہر میں طویل قیام
آج 20 ستمبر کو پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان ختم ہونے والی 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خاصا کام ہونا ہے۔ایک سائیڈ کی گھاس ٹھیک کی جانی ہے اور ساتھ میں کچھ سٹینڈز کا کام بھی باقی ہے۔ایک ڈیجیٹل سکرین خراب ہے،جنوبی افریقا کے خلاف ورک نہیں کررہی تھی۔انتظامی معمالات کے ساتھ پچز کی تیاری ایک دلچسپ مرحلہ ہوگا۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ملتان میں کیسی پچز کی ہدایات،بریکنگ نیوز
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان