عمران عثمانی۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے۔پاکستانی ٹیم آج یکم اکتوبر کو ملتان پہنچ رہی ہے اور انگلش ٹیم 2 اکتوبر کو پہنچے گی۔7 اکتوبر سے پہلا ٹیسٹ ہے۔
ایک عرصہ سے پاکستانی ٹیم جہاں ٹیسٹ سیریز میں قحط سالی کا شکار ہے،وہاں قریب 2 سال سے باہر اعظم کا بیٹ بھی خاموش ہے۔پاکستان کرکٹ شدید نقصانات میں ہے۔ویسے پاکستان اور انگلینڈ گزشتہ 89 ٹیسٹ اور 28 سیریز میں جب بھی مقابل ہوئے،بیٹ اور بال کی دلچسپ جنگ دیکھنے کو ملی ہے۔ہر دور میں دونوں میں سخت مقابلہ رہا۔دونوں ممالک کے بائولرز اور بیٹرز نمایاں رہے ہیں۔اب اسی بات کو ہی دیکھ لیں کہ 1954 کے پاکستان کے پہلے انگلینڈ دورے سے لے کر انگلینڈ کے 2022 کے آخری دورہ پاکستان تک بیٹنگ کے شعبے میں نمایاں ہیرے چمکے ہیں اور آج بھی بابر اعظم یا جوئے روٹ جیسوں کیلئے چیلنج ہیں۔
دونوں ٹیموں کی بیٹنگ کے مجموعی ٹاپ پرفارمرز پر نظر دوڑائیں تو انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک 20 میچز کی36 اننگز میں 49.11 کی اوسط سے 1719 رنز بناکر پہلے نمبر پر ہیں۔5 سنچریز اور 8 نصف سنچریز ہیں۔پاکستان کے انضمام الحق ان کے ہم پلہ ہیں۔اگر رنز کم ہیں تو میچز اور اننگز میں فرق ہے۔انضمام نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر میں 19 میچزکی 32 اننگز میں 54 سے زائد کی اوسط سے1584 رنزبنائے۔10 ہاف سنچریز اور 3 سنچریز ہیں۔مشتاق محمد 23 میچزکی39 اننگز میں 1554 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد یوسف صرف 14 میچز کی24 اننگز میں 1499 رنزکے ساتھ اگلے نمبر پر ہیں۔62 کی اوسط ہے۔6 سنچریز ہیں۔یونس خان 17 میچزکی 31 اننگز میں 1426 رنز،سلیم ملک 19 میچزکی28 اننگز میں 1396 رنز بناکر آگے ہیں۔جاوید میاں داد 22 میچزکی 32 اننگز میں 1329 رنزبناکر آگے ہیں۔ڈیوڈ گاور کے 17 میچزکی 27 اننگز میں 1185 رنز ہیں۔جوئے روٹ جو اس وقت کھیل رہے ہیں،انہوں نے15 میچزکی 26 اننگز میں پاکستان کے خلاف 60 کی اوسط سے 1135 رنزبنارکھے ہیں۔بابر اعظم 7 میچزکی 12 اننگز میں 61.10 کی اوسط سے 611 رنزبناچکے ہیں۔ایک سنچری ہے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،29 ویں سیریز آگئی،سابقہ 89 ٹیسٹ کے بیٹنگ،بائولنگ،رزلٹ نتائج
جوئے روٹ کے پاس موقع ہے کہ وہ 6 اننگز میں رنز بناکر کئی ہم وطن اور پاکستانیوں سے آگے نکل جائیں اور بابر اعظم کے پاس چانسز ہیں کہ وہ جاندار بلے بازی کرکے اپنے اسکور 1000 سے اوپر لے جائیں اور صف اول کے پلیئرز میں شامل کئے جاسکیں۔